تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 جون 2012
وقت اشاعت: 10:37

فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں مزید گیارہ افراد ہلاک

اے آر وائی - فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں مزید گیارہ افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ رات گئے بنارس اور لیاری میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ سخی حسن میں ڈکیتی کےد وران مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔



کورنگی نمبر چھ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کی زندگی کا خاتمہ کیا گیا ۔ پی آئی بی کالونی میں بھی فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کیا گیا۔لیاری کے علاقے دھوبی گھاٹ سے تشد دزدہ لاش برآمد ہوئی ۔رام سوامی میں شر پسندوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔



سوک سینٹر کے قریب بھی قتل کی واردات میں ایک شخص جان سے گیا ۔ سہراب گوٹھ ، لیاقت آباد اور قصبہ کالونی میں بھی فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس اور رینجرز کے گشت کے باوجود دہشت گرد وں کی کارروائیوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور کاروباری سرگرمیاں مانند پڑ گئی

ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.