16 جون 2012
وقت اشاعت: 13:14
پشاور:نامعلوم افراد کی فائرنگ،دو افراد جاں بحق دو زخمی
اے آر وائی - پولیس کے مطابق پشاورکے مضافاتی علاقہ متنی میں گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے۔
پشاورسے درہ آدم خیل جانے والی گاڑی پرمسلح افرادنے یوسف خیل کے مقام پراندھادھندفائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دوافرادجاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے زخمیوں کوطبی امدادکے لیے فوری طورپرکوہاٹ روڈپرسٹی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پران کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتاہے کہ فائرنگ کاواقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ ہے۔