16 جون 2012
وقت اشاعت: 16:45
شور کوٹ: ٹرین کا انجن فیل ، مسافر سراپا احتجاج
اے آر وائی - جھنگ کے علاقے شورکوٹ کینٹ ریلوے اسٹیشن پر راولپنڈی سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا جس کے خلاف مسافروں کا احتجاج جاری۔
مسافروں کا کہنا ہے ٹرین میں بجلی ہے نہ پانی۔ دوران سفر شدید اذیت کا سامنا ہے۔ شکایت کے باوجود ریلوے انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی سہولت فراہم نہیں کی۔ مسافروں نے چھ گھنٹے سے انجن اور اسٹیشن ماسٹر کے دفتر کا گھیراؤ کر رکھا ہے۔
مسافر ٹرین کی روانگی اور سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے انجن منگوایا ہے ٹرین جلد روانہ کر دی جائے گی۔