16 جون 2012
وقت اشاعت: 18:54
بھتہ خوری سےنمٹنےکیلئے جدید ٹیکنالوجی حاصل کرلی،شرجیل میمن
اے آر وائی - وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہےکہ پولیس اور رینجرز نے کئی ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور گرفتارکیے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس نے موبائل فون کی لوکیشن معلوم کرنے والی ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے جسے بھتہ خوری کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔