17 جون 2012
وقت اشاعت: 14:26
کراچی : بس اور رکشہ میں تصادم ، دو افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں اتوار کی صبح دو مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کھارادر میں بولٹن مارکیٹ کے قریب بس اور رکشہ میں تصادم میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔
دوسرا ٹریفک حادثہ بھی ایم اے جناح روڈ ہی پر کیپری سینما کے قریب پیش آیاجہاں تیز رفتار گاڑی سڑک پر سوئے ہوئے شخص کو کچل کر چلی گئی۔ تینوں افراد کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔