تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 جون 2012
وقت اشاعت: 15:12

جامشورو : سپرہائی وے پرمقابلہ ، 4ڈاکو مارے گئے

اے آر وائی - جامشورو ٹول پلازہ اور لونی کوٹ کے درمیان سپرہائے وے پر مبینہ پولیس مقابلے میں چار ڈاکو ہلاک اور تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ ملزمان کی ہلاکت کے خلاف ورثانے کوٹری میں شدید احتجاج کیا۔



سپرہائی وے پر چوکی نمبر تیرا کے قریب ڈاکوؤں کا آٹھ رکنی گروہ لوٹ مار میں مصروف تھا۔ اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائر کھول دیا۔ جوابی کارروائی میں چار ملزم مارے گئے اور ان کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا ملزمان کا یہ گروہ ہائے وے پر کافی عرصے سے لوٹ مار ، گاڑیاں چھیننے اورمسافر بسوں سے سامان اتارکر لے جانے میں ملوث تھا۔ پولیس ان کے تعاقب میں تھی لیکن یہ ہر بار فرار ہوجاتا تھا اس بار ان سے آمنا سامنا ہوگیا۔



ملزمان کے زیر استعمال ٹرک اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے نام عرفان ، نواز، رجب اور نظام معلوم ہوئے ہیں۔ملزمان کی ہلاکت کے خلاف ورثانے کوٹری میں شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلائے اور رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑک بلاک کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.