تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 جون 2012
وقت اشاعت: 15:21

گجرات: پولیس کا بہیمانہ تشدد ، ملزم رضوان ہلاک

اے آر وائی - گجرات میں چوری کے الزام میں گرفتار تین بچوں کا باپ مبینہ پولیس تشدد سے زندگی کی بازی ہار گیا جس کے خلاف ورثاء نے میت کچہری چوک میں رکھ کر شدید احتجاج کیا۔



رضوان افضل دولت نگر بازار میں چوکیدار تھا۔ تھانہ دولت نگر پولیس نے اسے پانچ دیگر چوکیداروں کے ہمراہ دکانوں کے تالے توڑنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔ دوران حراست اس کی حالت غیر ہونے پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے کچہری چوک پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا بعدمیں ڈی پی او گجرات کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی یقین دھانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.