17 جون 2012
وقت اشاعت: 19:30
فرار ہونے کی کوشش میں لیاقت بنگش مارا گیا ، پولیس
اے آر وائی - ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام شبیر شیخ کا کہنا ہے کہ لیاقت بنگش فرار ہونے کی کوشش میں عمارت سے گر کر ہلاک ہوا ، پولیس پر فائرنگ کرنے والے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ایڈیشنل آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ رابعہ سٹی میں ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیئے فائرنگ کی جس کے باعث دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیاقت بنگش نے گرفتاری سے بچنے کے لیئئے عمارت سے چھلانگ لگائی۔