18 جون 2012
وقت اشاعت: 9:39
کراچی میں دہشت گردی کی لہرجاری،آج بھی2لاشیں برآمد
اے آر وائی - کراچی کے علاقے نیوکراچی سے دوافراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق نیوکراچی تھانہ بلال کی حدودسیکٹر فائیو ڈی میں سڑک کے کنارے سے ایک شخص کی لاش ملی جسے سرپرگولی مارکرقتل کیاگیاتھا۔مقتول کی شناخت آمرکے نام سے ہوئی جولاسی گوٹھ کچی آبادی کا رہائشی بتایاجاتا ہے۔
بلال تھانہ کی حدودسے ہی سیکٹرفائیو ایم میں سڑک کے کنارے سے پچیس سالہ نوجوان کی لاش ملی جسے گردن میں گولی مارکرقتل کیاگیا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔دونوں لاشوں کوعباسی شہیدہسپتال منتقل کیاگیا۔