18 جون 2012
وقت اشاعت: 10:7
کراچی: تیموریہ تھانے پر حملہ، ٹارگٹ کلر فرار
اے آر وائی - کراچی کے تیموریہ تھانے میں مشتعل افراد نے حملہ کر دیا ،جس کے نتیجے میں تھانے میں گرفتار ٹاگیٹ کلر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔
علاقے کے رہائشیوں نے کراچی کے تیموریہ تھانے حملہ کر دیا لوگوں نے پولیس سے ملزم کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ درجنوں افراد تھانے میں گھس آئے تھے ۔ پولیس اہلکاروں نے مشتعل افراد کو سمجھانے کی کوشش کی اور بتایا کہ قانون کے مطابق کارروائی ہو گی لیکن مشتعل افراد نے تھانے میں توڑ پھوڑ شروع کردی ۔ پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کے شیلنگ کی جس سے لوگ منتشر ہو گئے۔
معلوم ہوا ہے اس ہنگامے میں ٹارگٹ کلر کو بھاگنے کو موقع مل گیا جس کو سی آئی ڈی نے گرفتار کیا تھا اور تفتیش کرنی تھی کرائم رینج ویسٹ نے۔