18 جون 2012
وقت اشاعت: 12:45
وکلا کا عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ
اے آر وائی - سپریم کورٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آج کراچی سمیت سندھ بھر کی عدالتوں میں عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ بائیکاٹ کا اعلان سندھ وکلاء کنونشن کے اجلاس کے بعد کیا گیا تھا عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے موقع پر وکلاء عدالتوں مین پیش نہیں ہوئے۔
وکلاء نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھی اور بار کونسلز میں سیاہ پرچم لہرائے گئے۔یوم سیاہ و عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کے سبب جیلوں سے بھی قیدیوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیادوسری جانب مقدمات کی سماعت نہ ہونے کے سبب سینکڑوں سائلین کو واپس لوٹنا پڑا اور سینکڑوں مقدمات التواء کا شکارہوئے۔