تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 جون 2012
وقت اشاعت: 13:12

لاہور میں بارش، ژالہ باری ، موسم خوشگوار

اے آر وائی - لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ صبح سے ہی بادل شہر کو گھیرے ہوئے تھا۔ پونے آٹھ بجے کے قریب چند منٹ کے لئے تیز بارش ہوئی۔



اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ لوگ ابھی خوبصورت موسم دیکھ کر خوش بھی نہ ہوسکے تھے کہ بارش ختم ہوگئی۔



محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ صرف بارہ گھنٹے جاری رہے گا جس کے بعد موسم ایک بار پر خشک اور گرم ہوجائے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.