تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 جون 2012
وقت اشاعت: 13:31

لاہور : مبینہ پولیس مقابلہ،4 ڈاکو ہلاک

اے آر وائی - لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران چار ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ بند روڈ دھوبی گھاٹ میں تھانہ اسلام پورہ پولیس نے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزمان عتیق عرف بلو، الطاف، صدیق اور ظاہر عرف راجو نے

فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں ملزم مارے گئے۔



پولیس کے مطابق ملزمان اغوا چوری اور قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ان کے قبضے سے تین پستول، چار کلاشنکوف اور بیس لاکھ نقد برآمد ہوئے۔ ڈاکوؤں کی لاشوں کو سرد خانے میں منتقل کردیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.