تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 جون 2012
وقت اشاعت: 15:12

کراچی:فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں پانچ افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نیوکراچی سے دو لاشیں ملی ہیں جنھیں سراورگردن میں گولی ماری گئی۔



شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ قتل وغارت جاری ہے۔ گلستان جوہر پہلوان گوٹھ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور نصف درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔



واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور کاروبار بند کرادیا گیا۔ مقتول سیاسی جماعت کا کارکن بتایا جاتا ہے۔ لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں کباڑی کی دکان پر موٹر سائیکلوں سواروں نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس سے افسر خان اور زبیر جاں بحق ہوگئے۔



نیوکراچی سے عامرکی لاش ملی جسے سرپرگولی ماری گئی تھی۔ نیو کراچی سیکٹر فائیو ایم سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جسے گردن میں فائر مارکرموت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔ نیشنل ہائی وے پر رکن اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ زخمی ہوا تو فرنٹیئر کالونی بھی ایک شخص گولیوں کا نشانہ بنا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.