18 جون 2012
وقت اشاعت: 16:25
سندھ اسمبلی: فوزیہ وہاب کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی
اے آر وائی - سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فوزیہ وہاب کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اور اراکین نے فوزیہ وہاب کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، اس دوران ایوان سے دوبارہ بجلی چلی گئی اور سندھ اسمبلی کا ایوان اندھیرے میں ڈو ب گیا۔
پینل کی چیئرپرسن زرین مجید کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس پونے دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، پیپلزپارٹی، ایک کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے ارکان نے فوزیہ وہاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوزیہ وہاب نے بحالی جمہوریت کیلئے تاریخی کردار ادا کیا۔
وقفہ سوالات کے دوران وزیر آبپاشی جام سیف اللہ دھاریجو نے بتایا کہ بجلی کے بحران کی وجہ سے ٹیوب ویل نہیں چل پارہے اس لیے محکمہ آبپاشی کے ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر چلانے پر غو رکیا جارہا ہے. سندھ اسمبلی میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے توقیر فاطمہ بھٹو، حمیرا علوانی، ندیم مقبول، چیتن مل، اور دیگر نے کہا کہ سندھ بجٹ بہتر ہے البتہ تعلیم اور امن وامان سب سے ذیادہ توجہ کی ضرورت ہے ۔