تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 جون 2012
وقت اشاعت: 18:16

اسلام آباد: دھماکے سے مکان کی چھت منہدم،3افراد جاں بحق

اے آر وائی - اسلام آباد میں ایک مکان میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ دھماکا برما ٹاؤن میں واقع ایک مکان میں ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھاکہ مکان کی چھت منہدم ہوگئی۔



دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت کے ملبے تلے تین افراد دبے ہوئےہیں۔ جنہیں نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.