18 جون 2012
وقت اشاعت: 21:1
بجلی کے ستائے عوام پر لاٹھی چارج نہیں کرینگے،رانا ثنا اللہ
اے آر وائی - وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ علی بابا چالیس چوروں کی خواہش پر پنجاب کے مشتعل عوام پر لاٹھی چارج نہیں کرینگے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام چھ اور آٹھ گھنٹے کی لود شیڈنگ برداشت کرسکتے ہیں مگر 22گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نا قابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 72 گھنٹون سے پنجاب بد ترین لوڈ شیڈنگ کی زد میں ہے۔ فیصل آباد میں 48گھنٹوں میں صرف تین گھنٹے بجلی آئی جس پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔ تاجر،شہری ،بچے اوربوڑھے سب سڑکوں پر ہیں۔