تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 جون 2012
وقت اشاعت: 21:10

ایف آئی اے کی کاروائی،انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

اے آر وائی - ایف آئی اے ہزارہ سرکل کی کاروائی انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار،ایک سو نو پاسپورٹ،جعلی مہریں بر آمد مقدمہ درج کر لیا گیا۔



ایبٹ آباد میں ایف آئی اے نے عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے سپلائی کے علاقہ سے غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والےپیس اینڈ پرو ٹیکٹو ریکر و ٹنگ ایجنسی کے مالک شاکر اللہ جان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے ایک سو نو پاسپورٹ، جعلی مہریں، قیمتی کاغذات بر آمد کر لیا، ریکروٹنگ ایجنسی نے غیر قانونی طور پر متعدد افراد کو بیرون ملک بھیجا جنہیں وہاں سے ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔



ملزم نے سینکڑوں افراد سے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے ، ملزم کیخلاف امیگریشن ایکٹ اٹھارہ، بائیس بی کے تحت مقدمہ درج کر لیا، ملزم سے دوران تفتیش اہم انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.