18 جون 2012
وقت اشاعت: 22:42
کراچی:بینک ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد
اے آر وائی - ایس آئی یو پولیس نے لیاقت آباد میں پولیس مقابلے کے بعد بینک ڈکیتی سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹی گئی رقم برآمد کرلی ۔
ایس ایس پی ایس آئی یو خرم وارث کے مطابق ایس آئی یو پولیس کی ٹیم نے پولیس مقابلے کے بعد ملزمان محمد وقار اور عباس کو لیاقت آباد نمبر دس سے گرفتار کیا جن کے قبضے سے دو ٹی ٹی پسٹل اور بینک سے لوٹی ہوئی رقم دو لاکھ دس ہزار روپے برآمد کرلیے جبکہ ان کے تین ساتھی موقعے سے فرار ہوگئے۔
ملزمان چند روز قبل گلبرگ میں ہونے والی بینک ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہیں، ملزمان جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی بعض مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں۔