18 جون 2012
وقت اشاعت: 23:27
کوئٹہ:سریاب روڈ پر سائیکل بم دھماکے میں تین افراد زخمی
اے آر وائی - کوئٹہ میں سریاب روڈ پر سائیکل بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق سریا ب روڈ پر گاہی خان چوک کے قریب نامعلوم افراد نے ایک سائیکل بم نصب کھڑی کردی تھی ،بم پھٹنے کے نتیجے میں راہ گزرتے ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے سے قرب وجوار کی دوکانوں کو بھی نقصان پہنچا،سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ نہیں کہاجاسکتا کہ حملہ آوروں کا ہدف کیا تھا،دھماکے کے بعد سیکورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔