تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جون 2012
وقت اشاعت: 14:48

کوئٹہ:اسکول ٹیچر کے قتل پر طباء کا احتجاج

اے آر وائی - کوئٹہ میں اسکول ٹیچر کے قتل کے خلاف طلبہ نے احتجاج کیا اور سڑکیں بلاک کردیں۔ مظاہرین کومنتشر کرنے کے لئے پولیس نے ہوائی فائرنگ اورآنسو گیس کی شیلنگ کی۔



رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے بدامنی کا شکار ہے آئے روز قتل کی وارداتیں ہوتی ہیں ۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شیخان اسکول کے ٹیچر نذیر مری کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ استاد کے قتل پر طلبہ سڑکوں پر نکل آئے انہوں نے رئیسانی روڈ اور سریاب روڈ پر احتجاج کیا جس سے ٹریفک جام ہو گیا۔



پولیس نے طلباء کو منتشر کرنے کے لیئے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جواب میں طلباء نے پتھراؤ کیا ۔ پولیس کی شیلنگ کے باعث کئی طلباء کی حالت بگڑ گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.