19 جون 2012
وقت اشاعت: 17:44
حیدرآباد:دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک بھائی ہلاک تین زخمی
اے آر وائی - حیدرآبادمیں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک بھائی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چارسگے بھائی عدالت میں سماعت کے بعد سول اسپتال حیدرآباد کےقریب سےگزر رہے تھے کہ دو مسلح افراد نے کار پرفائرنگ کردی جس سےکارمیں سوارعبدالرزاق جاں بحق اوراس کے تین بھائی زخمی ہوگئے۔
واقعے کےبعد مشتعل افراد نے سول اسپتال حیدرآبادمیں توڑ پھوڑکی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔