19 جون 2012
وقت اشاعت: 18:11
فورٹ منرو کیس: ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع
اے آر وائی - فورٹ منرو زیادتی کیس میں گرفتار بی ایم پی اہلکاروں کےجسمانی ریمانڈمیں مزید دو روز کی توسیع کردی گئی۔ پانچ لڑکیوں سےزیادتی کےالزام میں گرفتارباڈرلیویز پولیس کےاہلکارامجد،ظفر، اورنویدکوسخت پہرے میں ڈی جی خان کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں تحقیقاتی اداروں اور بی ایم پی انتظامیہ نے چالان مکمل کرنےاورمزید تحقیقات کیلئے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، جسےعدالت نےمنظور کرلیا اور اکیس جون تک چالان مکمل کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی۔