تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 جون 2012
وقت اشاعت: 11:2

ملتان:شہریوں نے2ڈاکوؤں کوپکڑ لیا،تشددکےبعدپولیس کےحوالے

اے آر وائی - ملتان میں شہریوں نے دو ڈاکوئوں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں پولیس کے حوالے کردیا۔



تھانہ قطب پور کی حدود میں دو ڈاکووں عبدالغفور اور اسماعیل نے دکان سے چوری کی جس پر اہل علاقہ نے ڈاکوؤں کو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کو اپنی تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔



تشدد کے باعث ڈاکوں کی طبعیت خراب ہونے پر دونوں ڈاکوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق دونوں ملزمان پہلے بھی چوری کے مقدمہ میں دس ماہ جیل میں سزاکاٹ چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.