تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 جون 2012
وقت اشاعت: 13:38

فیصل آباد:شہریوں کا پولیس اہلکار پر تشدد

اے آر وائی - فیصل آباد میں رکشہ سوار لڑکی کو اغوا کرکے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار کو شہریوں نے پکڑ کرتشدد کا نشانہ بناڈالا۔



ڈی ایس پی کی قیادت میں آنے والی پولیس کی نفری نے لاٹھی چارج کرکے زخمی اہلکار کو ہسپتال پہنچایا۔ رکشہ ڈرائیور نومی کا کہنا ہے وہ صبح سات بجے ایک خاتون کو لے کر جا رہا تھا کہ غلام محمد آباد کے علاقہ دربار قائم سائیں کے قریب پولیس اہلکار اسد اور اس کے ساتھی نے رکشہ روک کر خاتون کو زبردستی اتارلیا۔ مزاحمت پر پولیس اہلکار نے اسے جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی دھمکی جبکہ اس کا ساتھی خاتون کو قریبی قبرستان میں لے گیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر اپنے ساتھ لے گیا۔ رکشہ ڈرائیور نے اہل علاقہ کو آگاہ کیا تو پولیس اہلکار ایک قریبی دکان میں چھپ گیا۔ شہریوں نے پتھراؤ کر کے دکان کے شیشے توڑ دیئے اور پولیس اہلکار کو باہر نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔



ڈی ایس پی میاں اکمل کی قیادت میں آنے والی پولیس کی نفری نے شہریوں پر لاٹھی چارج کرکے انہیں بھگا دیا ۔ زخمی اہلکار کو ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے عملے نے سول ہسپتال پہنچا دیا ۔ دوسری طرف پولیس انتظامیہ کا موقف ہے کہ رکشہ ڈرائیور کو مشکوک سمجھ کر روکا تو اس نے علاقہ مکینوں کو بلا کر جھوٹی کہانی سنادی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.