تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:15

نواب شاہ ، نامعلوم افراد کا حملہ ، ایک نوجوان جاں بحق

اے آر وائی - نواب شاہ کے علاقے دولت پور تھانہ کی حدود گاوٴں خلیل آرائیں میں رات گئے نامعلوم افراد نے حملہ کر کے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان سلطان آرائیں جاں بحق ہوگیا تھا جس کے بعد دیہاتیوں نے ملزمان کا پیچھا کیا اور آج دیہاتیوں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم سجن لاکھو اور ایک راہ گیر علی حیدر چانڈیو ہلاک ہو گئے۔



پولیس نے واقعہ میں ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال دولت پور منتقل کر دی ہیں۔ ڈی ایس پی دولت پور ارباب سومرو کے مطابق واقعے کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کے آنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.