13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:16
راولپنڈی:6افراد قتل کیس ملزمان کا ریمانڈ دے دیا گیا
اے آر وائی - راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کے قتل کیس میں گرفتار چھ ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر کے خاتون ملزم شمیم اختر کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
فائرنگ کے آٹھویں ملزم جو اپنی فائرنگ سے خود زخمی ہوا تھا ہسپتال میں زیر علاج ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوا۔تھانہ سول لائن پولیس نے انتہائی سخت سیکورٹی کے انتظامات میں ان ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے ان کا دس روزہ ریمانڈ طلب کیا تھا۔