تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:16

قمبر:شوہرکا بیوی پرتشددسگریٹ سےداغا اورسرکےبال مونڈ دیئے

اے آر وائی - خرچہ مانگنے پر شوہر کو بیوی پر تشدد سر کے بال مونڈنے کے ساتھ ساتھ جسم کو سگریٹ سے جلایا خاتون گھر سے فرار ہو کے تحفظ کے لیے ادارہ خدمت معصومین پہنچ گئی۔



تفصیلات کے مطابق ضلع قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل وارھ کی رہائشی پچیس سالہ خاتون یاسمین چانڈیو ہفتہ کے روز اہنی بیٹی کے ہمراہ لاڑکانہ کے ادارہ خدمت معصومین لاڑکانہ کے دفتر تحفظ کے لیے پہنچی جہاں یاسمین نے صحافیوں کو بتایا کے اس کا شوہر محمد ملوک نشے کا عادی اور بے روزگار ہے جب کے ہماری دو بچیاں بھی ہیں گھر کا خرچ مانگنے پر سات روز قبل شوہر نے رسی سے باندھ کے سر کے بال مونڈھنے کے ساتھ ساتھ سگریٹ سے جسم کو جلایا اور دو دن تک باندھ کے رکھا تاہم موقع دیکھ کر ہفتہ کے روز فرار ہونے میں کامیاب رہی۔



اس نے بتایا کے وہ یتیم ہے اور اس کا کوئی وارث نہیں جس کے باعث وہ یہاں تحفظ لینے آئی ہے یاسمین نے بتایا کے اس کی دو بچیاں ہیں جن میں سے ایک کو وہ ساتھ لائی ہے جب کے ایک اب بھی اس کے شوہر کے پاس ہے جس کی بھی جان کو خطرہ لاحق ہے۔



دوسری جانب ادارہ خدمت معصومین کے سربراہ انور کھوکھر نے بتایا کے یاسمین چانڈیو یتیم تھی جس کی شادی بھی ادارے کی جانب سے کروائی گئی اس سے قبل بھی دو بار وہ تحفظ کے لیے ادارے آئی ہے تاہم اب بھی یاسمین کو یہاں تحفظ کے ساتھ رکھا جائے گا اور ہماری کوشش ہوگی کے اس کے شوہر کے ساتھ معاملات کو دوبارہ درست کیا جاسکے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.