13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:16
یوم علی کے موقع پر لگائی گئی ڈبل سواری کی پابندی ختم
اے آر وائی - یوم علی کرم اللہ وجہہ کے جلوس کی سیکورٹی کے سلسلے میں عائد کی گئی ڈبل سواری پر پابندی اٹھالی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی ختم کردی گئی ہے ، کراچی میں یوم علی کے جلوسوں کی سیکورٹی کے پیش نظر انیس رمضان سے بائیس رمضان تک موٹر سائیکل پر دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی۔