13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:16
ٹنڈوالہ یار:خونخوار کتے کے کاٹنے سے تین سالہ بچی جاں بحق
اے آر وائی - ٹنڈوالہ یار شہرمیں خونخوار کتے کے کاٹنے سے تین سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ خطرناک کتے نے ایک درجن سے زائد بچوں کو شدید زخمی بھی کردیا۔
ٹنڈوالہ یاراورنواحی علاقوں میں خونخوار کتے نے دہشت پھیلائی ہوئی ہے۔ مائیں اپنے بچوں کو سورج ڈھلنے کےبعد باہرنہیں نکلنے دیتیں۔ بچےدن کے وقت بھی باہرنکلتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ خطرناک کتے نے تین سالہ بچی کو بھنبوڑ ڈالا۔ کتاٹنڈو الہٰ یار شہرکے مرکزی علاقے سے بچی کو گھسیٹتے ہوئےقریبی کھیت میں لے گیا ۔ اہل علاقہ نے کتے کا پیچھا کیا لیکن اس وقت تک خونخوار کتا بچی کو کاٹ کاٹ کرشدید زخمی کرچکا تھا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچی چل بسی۔
پانچ روز میں خونخوار کتے کے کاٹنے سے ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ جنہیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔ اہل علاقہ کا کہناہے کہ خونخوار کتا زیادہ تربچوں پر حملہ کرتاہے۔ ان واقعات کے باوجود میونسپل ایڈ منسٹریشن نے کتا مار مہم شروع کی اور نہ ہی اسپتال میں خصوصی وارڈ قائم کیا گیا ہے۔