13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:16
لاہور:جدہ جانیوالے4مسافروں سے ہیروئن برآمد،ایئرپورٹ ذرائع
اے آر وائی - لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والےچار مسافروں سے ہیروئن برآمد کرکے حراست میں لے لیاگیا ہے۔
اے ایس ایف ذرائع کے مطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ پر چار مسافروں کو حراست میں لے کر ان سے آٹھ کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے۔ چاروں مسافر سرگودھا کے رہائشی ہیں اور عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جارہے تھے ۔ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے والے افراد میں خاتون اور دو مردبھی شامل ہیں ۔
حراست میں لیے گئے افراد نے بیگ کے مختلف حصوں میں ہیروئن چھپائی ہوئی تھی۔چاروں افراد کو حراست میں لے کر اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔