13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:16
تھرپارکر: مزید دو مور ہلاک، ہلاک موروں کی تعداد250 سے تجاوز
اے آر وائی - تھر کےحسین موروں کی رانی کھیت بیماری سے ہلاکت کاسلسلہ جاری ہے۔ آج بھی مٹھی میں دومور مردہ پائےگئے۔ صوبے بھر میں بیماری سے ہلاک موروں کی تعداد ڈھائی سوسے بڑھ گئی ہے۔
تھر کا حسین مور جو اپنی خوبصورتی اور دلکشی کے باعث انمول ہے۔ اس حسین پرندے کی زندگی کو رانی کھیت کی وبا سے خطرہ درپیش ہے۔ بیماری سےڈھائی سو سے زائد مور مر گئے ہیں۔اور خدشہ ہےکہ موروں کی بڑی تعدادبیماری میں مبتلا ہے۔
میڈیا میں مسلسل خبریں آنے کےبعدوزیر جنگلی حیات دیارام ایسرانی نےہلاک موروں کی تعداد گیارہ سے بڑھا کر اڑتیس کردی ۔لیکن موروں کے بچاؤ کیلئے عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آرہے۔ بیماری سےتھرپارکر،سانگھڑ اور میرپورخاص کےعلاقے شدید متاثر ہوئےہیں۔ موروں کی اولاد کی طرح عزیز رکھنے والی مقامی آبادی بے حد افسردہ ہیں ۔
ان کا کہنا ہےکہ حکومت نےفوری اقدامات نہ کئے تو سندھ کی دھرتی پر رقص کرتے خوبصورت مور قصے کہانیوں تک محدود رہ جائیں گے۔