تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:16

لاہور،ساہیوال میں پولیس مقابلے،3ڈاکوہلاک،3فرار

اے آر وائی - عید قریب آتے ہی پنجاب پولیس بھی ایکشن میں آگئی ہے۔ رات گئے ساہیوال اور لاہور میں مبینہ مقابلوں میں تین ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہوگئے۔



ڈی پی او ساہیوال کے مطابق علاقہ کچا پکا نور شاہ میں پولیس نے کارروائی کی اور مسلح افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ جبکہ ایک فرار ہوگیا۔ دوسری جانب لاہور میں بادامی باغ کے قریب رنگ روڈ پر پولیس نے مشکوک گاڑی کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گاڑی میں سوار تین ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈٖاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔



پولیس کے مطابق ایک ہفتہ قبل والٹن کے علاقے سے گاڑی چوری کی گئی تھی ۔پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادیا جبکہ دوفرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.