13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:16
کراچی :شیرشاہ میں رینجرز کاٹارگٹڈ آپریشن
اے آر وائی - شیر شاہ کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کر کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا،زیر حراست افراد سے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا ۔
رات گئے رینجرز نے شیر شاہ میں محمدی کالونی ،جہاں آباد اور متصل علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ۔رینجررز اہلکاروں نے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھیراؤ کرلیا۔ کسی کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔
سحری سے قبل رینجرز نے آپریشن ختم کرلیا۔ آپریشن کے دوران متعدد افراد کوحراست میں لیا جن سے اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ہے۔ زیرحراست افرادکو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔