تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:17

استاد کی مار سے ابوبکر کے گردے ناکارہ

اے آر وائی - ڈیرہ غازی خان میں گزشتہ دنوں استاد کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والے طالبعلم حافظ ابو بکر کے دونوں گردے ناکارہ ہوگئے۔



ملتان کے نشتر اسپتال میں زیر علاج یہ ہے استاد کے تشدد کا نشانہ بننے والا اٹھارہ سالہ حافظ ابو بکر ۔ وحشیانہ تشدد اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ابو بکر کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ اب یہ ڈائلیسز کے تکیلف دہ عمل سے گزر رہا ہے۔ ڈاکٹرز نے ٹرانسپلانٹ کا کہہ دیا ہے۔



پولیس کے مطابق قاری کلیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا لیکن ملزم عبوری ضمانت پر ہے اور پچس اگست کو ضمانت ختم کراکر اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔



ابوبکر کے والد کا کہنا ہے ان کا بیٹا اب چلنے پھرنے سے بھی معذور ہو گیا۔ خادم اعلیٰ پنجاب اسے انصاف فراہم کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.