تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:17

کراچی: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی

اے آر وائی - کراچی میں آج فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ، پولیس نے قتل کے ملزم سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔



کورنگی کے علاقے میں نیوی کے دیوار کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ، مقتول کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ، مقتول کی شناخت 35 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ، کورنگی کے ہی علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، دوسری جانب خواجہ اجمیرنگری پولیس نے کارروائیاں کرکے ایک قتل کے ملزم عاشر ہاشمی سمیت لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان رضوان ، حبیب الرحمان، اور سکندر کو گرفتار کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے۔



پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول سمیت دیگر اسلحہ اور چھینے ہوئے موبائلز اور نقدی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان شارع نورجہاں ، نیو کراچی اور سرسید کے علاقوں میں بینکوں کے اے ٹی ایمز کے باہر لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے ، راشد منہاس روڈ پر پولیس نے مقابلے کے بعد کارلفٹر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.