13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:17
کوئٹہ : ڈاکٹر غلام رسول کی عدم بازیابی پر احتجاج جاری
اے آر وائی - کوئٹہ میں ڈاکٹر غلام رسول کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹروں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، ڈاکٹروں نے احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے گورنر ہاؤس چوک پر دھرنا دیا۔ ریلی کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے گورنر ہاؤس کے قریب جعفر خان جمالی چوک پہنچے جہاں انہوں نے ڈیڑھ گھنٹے تک دھرنا دیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم اے کے صوبائی صدر ڈاکٹر سلطان ترین کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر غلام رسول کا اغواء افسوسناک اور ان کی بازیابی کے لئے حکومتی سطح پر کوششیں نہ ہونا تشویشناک ہے۔