تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:17

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید 2 افراد ہلاک 1زخمی

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ۔پولیس نے قتل کے ملزم سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب فائرنگ سے ا یک شخص ہلاک ہوگیا۔



کورنگی کےعلاقے میں نیوی دیوارکے قریب ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی ۔ مقتول کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔



دوسری جانب خواجہ اجمیرنگری پولیس نے کارروائیاں کرکے قتل کے ملزم عاشر ہاشمی سمیت لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کی گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول سمیت دیگر اسلحہ اور چھینے ہوئے موبائل فون اور نقدی بھی برآمد ہوئے۔ راشد منہاس روڈ پر پولیس نے مقابلے کے بعد کارلفٹر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.