تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:17

بہاولنگر: دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں دو افراد قتل

اے آر وائی - بہاولنگرمیں لڑکی کو اغواء کرنے کی واردات کے دوران دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں دو افراد قتل ایک زخمی۔ بہاول نگرتھانہ ڈونگہ بونگہ کے علاقے سید سر اکانوالی میں دوگروپوں کے درمیان مقدمہ بازی کی رنجش پرلڑکی کو اغواء کرنے کی واردات کے دوران تصادم ہوگیاجس کے نتیجہ میں دونوں گروپوں کے دو افراد محمد وسیم اور ارشاد نامی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا.



اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسڑکٹ ہسپتال بھجوادیا اور ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.