13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:17
کراچی:کریکردھماکےمیں دوافرادزخمی،فائرنگ سے5ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں یوپی موڑکےقریب کریکربم دھماکےمیں دوافرادزخمی جبکہ فائرنگ اورپرتشددواقعات میں اےایس آئی سمیت پانچ افرادجاں بحق اورمتعددزخمی ہوگئے۔ڈینسوہال کےقریب نامعلوم افراد نےبس کوآگ لگادی ۔پولیس نےلوٹ ماکرنیوالےتین ملزمان کی گرفتاری کادعویٰ کیاہے ۔
یوپی موڑ کےقریب کریکر دھماکے میںدوافراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس کاکہناہےکہ دونوں افراد بال بیرنگ لگنے سے زخمی ہوئے ۔عینی شاہدین کےمطابق یوپی موڑ پر ہارڈوئیر کی بند دوکان کے باہر موٹر سائیکل سوار آتش گیر مادے سےبھراتھیلا پھینک کر فرار ہوگئے ۔ جس سے دکان کی شٹر اور فٹ پاتھ کو نقصان پہنچا۔
شرافی گوٹھ میں فائرنگ سے کرائم برانچ میں تیعنات اے ایس آئی شیرداد جاں بحق اورایک اہلکار منیردادزخمی ہوگیا۔دونوں اہلکار سگے بھائی ہیں ۔پہلوان گوٹھ میں دو گروپوں کےدرمیان فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کاسلسلہ رات گئے تک جاری رہا جس سےعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب فائرنگ سے مذہبی جماعت کا کارکن عارف قادری ہلاک ہوگیا۔
کورنگی کے علاقے سےایک شخص ساجد کی لاش ملی ، مقتول کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ۔ کورنگی کے ہی علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ دوافرادکورنگی چکرا گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی ہوئے ۔ خواجہ اجمیرنگری پولیس نے کارروائیاں کرکے ایک قتل کے ملزم عاشر ہاشمی سمیت لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان رضوان ، حبیب الرحمان، اور سکندر کو گرفتار کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول سمیت دیگر اسلحہ اور چھینے ہوئے موبائلز اور نقدی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان شارع نورجہاں ، نیو کراچی اور سرسید کے علاقوں میں بینکوں کے اے ٹی ایمز کے باہر لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے ، راشد منہاس روڈ پر پولیس نے مقابلے کے بعد کارلفٹر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔