13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:17
کراچی:فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
اے آر وائی - کراچی میں پیر کی علی الصبح فائرنگ کے تازہ واقعات میں ایک شخص جاں کی بازی ہارگیا ،رات گئے بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک زخمی ہوگیا ۔
پولیس حکام کے مطابق پیر کی علی الصبح لائینز ایریا کے علاقے میں رکشہ اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پچیس سالا محمد وقاص شدید زخمی ہوگیا جو اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ مقتول کے سر پر گولی ماری گئی تھی،اس سے قبل ملیر کالا بورڈ کے قریب بھی فائرنگ کے واقع میں ایک شخص زخمی ہوا تھا جس کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔