13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:17
کراچی: روئی کے گودام میں آتشزدگی
اے آر وائی - کراچی کے علاقے سائٹ میں روئی کے گودام میں آ گ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام میں پھیل گئی ہے آگ لگنے کے فوراً بعد فیکٹری میں کام کرنیو الے ملازمین کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ آگ پر قابو پانے کیلئے فائربریگیڈ کی سات گاڑیاں اور ایک ماؤزر نے موقع پر پہنچ کر ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔