تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:18

لاہور: نوجوان کی ہلاکت پر احتجاج، متعدد گاڑیاں نذر آتش

اے آر وائی - لاہورکے علاقےنواز شریف کالونی میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے خلاف اہل علاقہ نےاحتجاج کرتے ہوئے فیروزپور روڈبلاک کرکے متعدد گاڑیاں جلا دیں۔



اطلاعات کے مطابق نصیر آباد پولیس جان مسیح کو تشدد کرتے تھانے لے جا رہے تھے۔ اہل محلہ کےروکنے پر پولیس اور شہریوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پراہلکاروں نے فائرنگ کی تو عدیل فائرنگ کی زد میں آگیا۔ واقعے پراہل علاقہ نے احتجاجی کرتے ہوئے ٹائر جلا کر فیروزپورروڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں بعد میں اعلیٰ حکام نے پہنچ کرمذاکرات کرکے احتجاج ختم کرایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.