13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:18
کراچی کے علاقے کلفٹن میں نجی بینک میں آتشزدگی
اے آر وائی - کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک نجی بینک میں آتشزدگی کلفٹن میں بورڈ بیسن تھانے کی حدود میں واقعہ نجی بینک میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کو بجھانے کیلئے ڈی ایچ اے، فائربریگیڈ کو طلب کیا گیا ۔ فائربریگیڈ کی دوگاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔
آتشزدگی کے باعث بینک میں موجود فرنیچر اور دیگر سازو سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھوئیں اوردشوار گزار راستوں کے باعث آگ بجھانے میں فائربریگیڈ میں مشکلات کا سامنا رہا۔