13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:18
لاہور:جناح اسپتال میں دو جڑواں بچیوں کی پیدائش،ایک لاپتہ
اے آر وائی - جناح اسپتال لاہور میں پیدا ہونے والی دو جڑواں بچیوں میں سے ایک ہسپتال عملے کی مبینہ غفلت کے باعث لاپتہ ہوگئی ایک گارڈ کو معطل کردیا گیا۔
کوٹ رادھا کشن کا رہائشی کاشف جو پیشے سے ڈرائیور ہے، دو روز قبل اپنی بیوی کو ڈلیوری کے لئے جناح اسپتال لاہور لایا ۔ پیر کی علی الصبح اڑھائی بجے اس کے گھر دو جڑواں بچیوں کی پیدائش ہوئی لیکن ٹھیک دو گھنٹے بعد ساڑھے چار بجے ایک بچی ہسپتال سے غائب ہوگئی۔
ہسپتال انتضامیہ نے بچی کے غائب ہونے کی تمام تر ذمہ داری قریبی رشتہ داروں پر ڈال دی جبکہ غائب ہونے والی بچی کی ماں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں اور ان کی بچی ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کےباعث غائب ہوئی۔
بچی کے ماں باپ نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے پرزور اپیل کی کہ ان کی بچی کو برآمد کروایا جائے اور ذمہ داران کو سزا دی جائے۔ ایم ایس ڈاکٹر محمد افضل کے مطابق ایک گارڈ کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔