تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 15:47

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2ہلاک، 2زخمی

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں دوافراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ،اسپیشل انویسٹی گیشن سیل ایسٹ اور ویسٹ پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کوگرفتار کرلیا۔



پولیس حکام کے مطابق پیر کی علی الصبح لائینز ایریا کے علاقے میں رکشہ اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پچیس سالہ محمد وقاص شدید زخمی ہوگیا جو اسپتال میں دوران علاج چل بسا ،مقتول کے سر پر گولی ماری گئی تھی، گارڈن سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔پولیس کے مطابق مقتول کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعد میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔



ا س سے قبل نمائش چورنگی کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، ملیر کالا بورڈ کے قریب بھی فائرنگ کے واقع میں ایک شخص زخمی ہوا ، وسری جانب ایس آئی سی ایسٹ پولیس نے ملیر سعودآباد میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ٹارگٹ کلر ظفر کوگرفتار کرلیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔



ویسٹ پولیس نے ماڑی پور پر کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر عبد الحمید کوگرفتار کرلیا ، ایس ایس پی ویسٹ عامر فاروقی کے مطابق گرفتارٹارگٹ کلر سیاسی کارکن سمیت پچیس افراد کے قتل میں ملوث ہے ، ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ، رپیٹر اور نائن ایم ایم پستول برآمد ہوا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.