13 اگست 2012
وقت اشاعت: 15:57
نوشہرہ : ایک سال قبل پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا قتل
اے آر وائی - نوشہرہ کے علاقے پیر پیائی میں ایک سال قبل پسند کی شادی کرنے الے جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ،شادی کرنے والے جوڑے کی دو بچے بھی تھے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسافر اور گل ناز نے ایک سال قبل عدالت کے ذریعے پسند کی شادی کی تھی ،بعد از دونوں خاندانوں میں صلح بھی ہوگیا تھا ،آج صبح مسافر اور اپنی بیوی گل ناز اور بھائی صابر کے ہمراہ ہسپتال جارہے تھے ، کہ گل ناز کے بھائی نے ان پر فائرنگ کی جسے دونوں میاں بیوی موقع پر جان بحق ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی ۔