13 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:52
ڈی جی خان: ٹریفک حادثے میں 4 بھائی اور بہن جاں بحق
اے آر وائی - ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک حادثے میں تین بھائی، ایک بہن اور ان کا کزن جاں بحق ہوگئے۔ بہن بھائی اسکول سے واپس موٹر سائکل پر گھر جارہے تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ملتان روڈ پر موٹرسائیکل پر گھر بستی جوہا جانیوالے بہن اور چار بھائی کو تیز رفتار ٹرالر نے کچل دیا، پولیس کے مطابق بڑا بھائی زبیر موٹرسائکل چلارہا تھا اور اس کے ساتھ سات سالہ جویریا اوربھائی محمد اختر، محمد عقیل اور کزن سوار تھے۔
ایک ہی گھر میں چاربہن اور بھائیوں کی لاشیں پہنچیں تو بستی جوہا میں کہرام مچ گیا اور علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔ پولیس نے واقعے میں ٹرالر کے ڈرائیور کو ذمہ دار قرار دیا ہے لیکن ڈرائیور گرفتارنہ کیا جاسکا۔