13 اگست 2012
وقت اشاعت: 17:11
لاہور:نومولود جڑواں بچیوں میں سے ایک لاپتہ
اے آر وائی - جناح اسپتال لاہور میں پیدا ہونے والی دو جڑواں بچیوں میں سے ایک اسپتال عملے کی مبینہ غفلت کے باعث لاپتہ ہوگئی۔ ایک گارڈ کو معطل کردیا گیا۔
کوٹ رادھا کشن کا رہائشی کاشف کی اہلیہ کے ہاں پیر کی رات ڈھائی بجے جناح اسپتال لاہور میں دو جڑواں بچیوں کی پیدائش ہوئی لیکن دو گھنٹے بعد ساڑھے چار بجے ایک بچی اسپتال سے غائب ہوگئی۔
گم ہونے والی نوزائیدہ بچی کے والد نے واقعے کا ذمے دار اسپتال انتظامیہ کو ٹھہرایا ہے۔ اسپتال کے ایڈیشنل ایم ایس کا کہنا ہے پیدائش کے بعد بچے والدین کے حوالے کرنے کا باقاعدہ نظام ہے، بچیاں دادا نے وصول کیں۔
لاپتہ ہونے والی بچی کے دادا نے بتایا کہ سحری کے بعد آرام کے دوران بچی غائب کی گئی۔ نومولود بچی کے دادا نے خادم اعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل کی ہے۔ جناح اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد افضل کے مطابق ایک گارڈ کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔