تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 17:20

شجاع آباد:2 بچوں کےقتل کی ملزمہ آسیہ پولیس حراست سے فرار

اے آر وائی - شجاع آباد پولیس کی ملی بھگت اور غفلت سے دو بچوں کے قتل میں ملوث ملزمہ پولیس وردی پہن کر تھانہ سے فرار ہوگئی۔



نواحی علاقہ چاہ آر بی کی رہائشی آسیہ بی بی پر اپنے دو معصوم بچوں چارسالہ وقاص اورچھ سالہ جلیل کوگلا دبا کر قتل کرنے کا الزام ہے۔ ملزمہ چھ دن کے ریمانڈ پر تھانہ میں موجود تھی جس کی نگرانی کے لیئے دو لیڈی کانسٹیبل کی ڈیوٹی تھی۔



آسیہ پولیس کی غفلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئی۔ لیڈی کانسٹیبل شگفتہ نے اعتراف کیا کہ ڈیوٹی کے دوران وہ سو گئی تھی موقع دیکھ کر ملزمہ فرار ہوگئی۔ ایس پی صدر مہر رب نواز کے حکم پر تھانیدار راؤسلیم ،انچارج انوسٹی گیشن صدرالدین، لیڈی کانسٹیبل شگفتہ اور دیگرتین اہلکاروں پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔



ملزمہ کا متعدد اہلکاروں کی موجودگی میں تھانے سے فرار ہونا محمکہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.